آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی

کوالالمپور۔17جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز (کل) بروز ہفتہ کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے جوہور کرکٹ اکیڈمی اوول میں شروع ہو گا ، قومی انڈر 19 ٹیم کی کپتان کومل خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور …

کوالالمپور۔17جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز (کل) بروز ہفتہ کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے جوہور کرکٹ اکیڈمی اوول میں شروع ہو گا

، قومی انڈر 19 ٹیم کی کپتان کومل خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،

گروپ میچوں میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، پاکستان ٹیم گروپ بی میں دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔