منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کا انٹرویو

پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کا انٹرویو اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف تمام ہمسایہ …

پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خطے کے تمام ممالک کو باہمی طورپر جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں ملک میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں لیکن یہ ان کی کم فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملایاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ اس بڑے منصوبہ سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے تمام شراکت داروں کے خدشات کو دور کیا ہے اور اب تمام صوبے منصوبے کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔

Leave a Reply