اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایک جانب وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کی تعمیر و ترقی کے محاز پر اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عمران خان اپنی بے جا تنقید اور منفی طرز عمل کے باعث اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایک جانب وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کی تعمیر و ترقی کے محاز پر اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عمران خان اپنی بے جا تنقید اور منفی طرز عمل کے باعث اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دور حکومت میں محمد نواز شریف نے پاکستان کو اس مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جو آنے والی سالوں اور دہایوں میں پاکستان کو اس خطے بلکہ ایشیاءکا مضبوط ترین ملک بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنا ایک ایک منٹ اور ہر دن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے صرف کر رہے ہیں اور اس ترقی و خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کو ایک ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لیے محمد نواز شریف کی کوششوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سی پیک کے تحت میگا منصوبوں پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں یکساں کام کیا جا رہا ہے تاکہ ترقی و خوشحالی کے اس شاندار سفر سے پورے پاکستان کے عوام بھر پور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔








