کولمبو۔19جنوری (اے پی پی):فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے ہرا دیا ، سری لنکا پی ڈی ٹیم 213 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، پاکستان پی ڈی کی جانب سے حذیفہ نے 67 اور غلام محمد نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، شاہد وٹو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، غلام محمد میچ کے …
فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
کولمبو۔19جنوری (اے پی پی):فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے ہرا دیا ، سری لنکا پی ڈی ٹیم 213 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، پاکستان پی ڈی کی جانب سے حذیفہ نے 67 اور غلام محمد نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، شاہد وٹو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، غلام محمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، پاکستان کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے ، بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ ، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان پی ڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے ،
حزیفہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 67 رنز بنائے ، غلام محمد نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ، دونشکا ویراکوڈے اور اسرو فرنینڈو نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، سری لنکا پی ڈی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا سکی ، گیان گونارتھنے 29 اور دولن پریاشانتھا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان پی ڈی کی جانب سے شاہد وٹو نے تین اور واقف شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، غلام محمد کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔








