وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سوشل میڈیا کے ذریعے پاک افواج کو تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاک افواج کو بلا جواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار سے متعلق آئینِ پاکستان واضح کرتا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے معاملات …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاک افواج کو بلا جواز تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار سے متعلق آئینِ پاکستان واضح کرتا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے معاملات اور متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور کوئی شہری کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا جس سے پاک فوج کے ادارے کے وقار، نیک نامی اور عزت پر حرف آئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اس کے افسران کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے اور اپنے مخصوص مقاصد کی خاطر پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ سنگین جرم بھی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس قابلِ مذمت کارروائی میں ملوث اشخاص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا پیشے سے ہو۔

Leave a Reply