پی سی بی کاریجنل انڈر 15، انڈر 17 اور ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز کے فیز ون کے شیڈول کا اعلان

راولپنڈی۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریجنل انڈر 15، انڈر 17 اور ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز کے فیز ون کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹرائلز (کل)پیر سے ملک بھر میں شروع ہوں گے ، ٹرائلزتمام ایج گروپ کھلاڑیوں کے لیے اوپن ہیں اور اس کے لیے کھلاڑیوں کو کسی فارم کو بھرنے کی ضرورت نہیں ہے ، پی سی بی نے …

راولپنڈی۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریجنل انڈر 15، انڈر 17 اور ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز کے فیز ون کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹرائلز (کل)پیر سے ملک بھر میں شروع ہوں گے ، ٹرائلزتمام ایج گروپ کھلاڑیوں کے لیے اوپن ہیں اور اس کے لیے کھلاڑیوں کو کسی فارم کو بھرنے کی ضرورت نہیں ہے ، پی سی بی نے ریجنل انڈر 13 اور انڈر 16 کیٹیگریز کو انڈر 15 اور انڈر 17 میں ری برانڈ کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ عمر کے گروپوں میں سیکھنے اور بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں

، سال 2025 پاکستان بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پرجوش ہو گا کیونکہ پی سی بی امسال کے آخر میں بہترین انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے چیمپئنز ایونٹس کا آغاز کرنے والا ہے جہاں تمام ریجنز سے ٹاپ انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے ، سب سے پہلے ریجنل انڈر 15 اور انڈر 17 ٹیموں کے انتخاب کا عمل ڈسٹرکٹ سطح پر شروع ہو گا جس میں پی سی بی کے مقرر کردہ سلیکٹرز تمام 16 ریجنز کے ہر ضلع/ زون میں ٹرائلز منعقد کریں گے جس میں زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جبکہ ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں 10 کھلاڑی فیز ون ٹرائلز کے ذریعے شارٹ لسٹ کیے جائیں گے

، انڈر 15 سلیکشن کے لیے یکم ستمبر 2009 کو یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2012 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہوں گے جبکہ انڈر 17 ٹیموں میں سلیکشن کے لیے یکم ستمبر 2007 کو یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2011 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہوں گے

، انڈر 15 اور انڈر 17 ٹرائلز کا پہلا مرحلہ 20 سے 24 جنوری تک ہو گا اور ٹرائلز کے فیز ٹو میں ہر ضلع/زون سے منتخب انڈر 15 اور انڈر 17 کھلاڑی فائنل سلیکشن ٹرائلز اور عمر کی ویری فیکیشن کے لیے اپنے متعلقہ علاقائی ہیڈ کوارٹر جائیں گے، دوسرے مرحلے کا شیڈول مقررہ وقت پر ریجنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا

، تمام 16 ریجنز میں انڈر 15 اور انڈر 17 ٹیموں کے جمع ہونے کے بعد پی سی بی انٹر ریجنل نیشنل انڈر 15 اور انڈر 17 ون ڈے ٹورنامنٹس کا اہتمام کرے گا ، ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز 21 سے 26 جنوری تک 113 اضلاع/زون میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں ہر ضلع/زون میں کل 60 انڈر 19 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا سوائے علاقائی ہیڈ کوارٹر کے، جہاں 90 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا

، انڈر 19 ٹرائلز کے دوسرے مرحلے میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے اسکواڈز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، سوائے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے باقی ہر ضلع کی انڈر 19 ٹیم کے حتمی اسکواڈز کا انتخاب عمر کے بون ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں