کوالالمپور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 67 رنز کا ہدف دسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گزشتہ روز جوہر اکیڈمی اوول میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست …
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
کوالالمپور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 67 رنز کا ہدف دسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
گزشتہ روز جوہر اکیڈمی اوول میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ، پاکستان انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، زوفشاں ایاز 15 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں ،
کپتان کومل خان 12 ، فاطمہ خان 6 ، راویل فرحان صفر، عریشہ انصاری 4 ، ماہم انیس صفر ، مناہل 2 ، قرّۃ العین احسن 10 ، میمونہ خالد 8 اور شہر بانو صفر پر آؤٹ ہوئیں ، سورن کمار نے تین جبکہ اولیویا برنسڈن ، ایو اونیل اور ٹلی کولمین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں انگلینڈ انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 9.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،
کیٹی جونز 20 اور کپتان ایبی گیل نارگروو 14 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، ماہ نور زیب نے دو جبکہ فاطمہ خان اور قرۃ العین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا اور آخری میچ بدھ کے روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کا امریکہ کے خلاف گروپ کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔








