سعودی عرب،160 ممالک میں پروفیشنل ویریفکیشن پروگرام کا آخری مرحلہ مکمل

ریاض ۔21جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت محنت و افرادی قوت نے وزارتِ خارجہ کے تعاون سے 160 ممالک میں پروفیشنل ویریفکیشن پروگرام کا آخری مرحلہ مکمل کرلیا۔ ایس پی اے کے مطابق پروفیشنل ویریفکیشن منصوبے کا مقصد بیرون ملک سے مختلف شعبوں میں سکلڈ ورکرز کی درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ کام کے معیار کو بہتر کیا جائے۔پیشہ وارانہ کارکنوں کے حوالے سے سروس کا آغاز وزرا …

ریاض ۔21جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت محنت و افرادی قوت نے وزارتِ خارجہ کے تعاون سے 160 ممالک میں پروفیشنل ویریفکیشن پروگرام کا آخری مرحلہ مکمل کرلیا۔ ایس پی اے کے مطابق پروفیشنل ویریفکیشن منصوبے کا مقصد بیرون ملک سے مختلف شعبوں میں سکلڈ ورکرز کی درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ کام کے معیار کو بہتر کیا جائے۔پیشہ وارانہ کارکنوں کے حوالے سے سروس کا آغاز وزرا کونسل کے فیصلے 195 کے تحت کیا گیا ہےجس کا مقصدایسے غیرملکی کارکنوں کا حصول ہے جو مصدقہ ادارے کے تعلیم یافتہ اور سعودی لیبر مارکیٹ کی طلب کو پورا کرتے ہوں۔

پروفیشنل ویریفکیشن پروگرام کے ذریعے سکلڈ ورکرز کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اپنے شعبے میں اعلٰی مہارت اور مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے حامل اور سعودی یونیفائیڈ پلیٹ فارم کےمختلف پروفیشنز کے لیے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہوں۔وزارت افرادی وقوت کا کہنا ہے کہ اب تک 1007 پروفیشنزکی درجہ بندی کی گئی ہے جنہیں ’پروفیشنل ویریفکیشن سروس پروگرام‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت مرحلہ وار ماہرکارکن سروس کا دائرہ عمل دیگر ممالک میں بھی شروع کیا جائے گا۔علاوہ ازیں مزید پیشے جن میں اعلٰی مہارت کے حامل افراد درکار ہوتے ہیں، کو بھی اس سروس کے دائرے میں شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی اس پروگرام کے تحت مملکت میں لیبر مارکیٹ میں پیشہ وارانہ سروسز کے معیار کو بڑھانے کی خواہاں ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔