بیجنگ۔21جنوری (اے پی پی):چین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا خیرمقدم کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو خوش آئند سمجھتا ہے اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ معاہدے پر مکمل اور مستقل طور پر عمل کیا جائے گا اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہاکہ چین مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔چین تاریخی طور پر فلسطینی کاز کے لیے ہمدردی رکھتا ہے اور اسرائیل، فلسطین تنازع کے مستقل حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے اسرائیل سے غزہ میں انسانی تباہی کو ختم کرنے کا بارہا مطالبہ کیا ہے اور غزہ اسرائیل تنازع میں امریکا کے مقابلے میں زیادہ مستحکم اور جانبدار کردار ادا کیا ہے۔