یہودی آبادکاروں سے پابندیاں ہٹانے سے اشتعال انگیزی بڑھے گی ، فلسطینی اتھارٹی

81
Palestinian Authority Ministry of Health
Palestinian Authority Ministry of Health

رام اللہ۔22جنوری (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہودی آبادکاروں سے پابندیاں اٹھانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھے گی۔

العربیہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی روز مقبوضہ مغربی کنارے کے پرتشدد یہودی آبادکاروں پر عائد کی گئی ان امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جنہیں جوبائیڈن انتظامیہ نے بار بار کے پرتشدد حملے کرنے کی وجہ سے یہودی آبادکاروں اور ان کے بعض گروپوں پر عائد کی تھیں۔

ان پابندیوں کے نتیجے میں امریکا میں ان کے اثاثے منجمد کرنے اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبای لین دین سے روک دیا گیا تھا۔امریکہ و یورپی برادری نے یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر بار بار پرتشدد حملوں کو دیکھنے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے روک تھام نہ کرنے کے بعد تنگ آکر یہ پابندیاں لگائی تھیں۔ جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی روز ختم کر دیا ہے۔