کراچی ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.603 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2950 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.603 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8865 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.603 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.603 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2950 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.603 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8865 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 927.009 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 857.566 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 700.854 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 82.434 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 33.795 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.407 ملین روپے رہی۔








