جرمنی میں چاقو کے حملے میں2 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

78
arrested
arrested

برلن ۔23جنوری (اے پی پی):جرمنی کے جنوبی شہر آشافن برگ کے پارک میں چاقو حملے کے نتیجے میں2افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کی جانب سے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ریاست باویریا کے شہر آشافن برگ کے پارک میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا،

جس کے نتیجے میں 41 سالہ شخص اور 2 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوئنتھال پارک میں جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔