سعودی عرب کی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

ریاض۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اپنی ذمے داری …

ریاض۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے جاری رہنے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں لڑائی اور انارکی دوبارہ واپس آ سکتی ہے جس سے بے قصور فلسطینی شہریوں کی سلامتی کو خطرہ اور خطے میں امن کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔