وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معلومات تک رسائی کا حق دینے کا بل 2017ءایوان بالا میں پیش کر دیا

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عام پاکستانی کو معلومات تک رسائی دینے کے لئے سینیٹ میں معلومات تک رسائی کا حق بل 2017ءپیش کر دیا ہے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی جانب سے عام پاکستانی کو معلومات تک رسائی کا حق دینے کے لئے بل 2017ءایوان بالا میں پیش کر دیا۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عام پاکستانی کو معلومات تک رسائی دینے کے لئے سینیٹ میں معلومات تک رسائی کا حق بل 2017ءپیش کر دیا ہے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی جانب سے عام پاکستانی کو معلومات تک رسائی کا حق دینے کے لئے بل 2017ءایوان بالا میں پیش کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مذکورہ بل مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل کا مقصد وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور خودمختار اداروں کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات عام پاکستانی کو فراہم کرنا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا جس کے بعد ہر پاکستانی کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہو جائے گا۔ بل کے مطابق حکومت کے تمام ادارے اور ان کے سربراہ اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ ادارہ کی معلومات کا ریکارڈ تیار کرکے رکھیں،وہ ہر پاکستانی کو معلومات فراہم کریں گے۔ اس بل کی منظوری کے بعد 6 ماہ کے اندر ادارے کا ریکارڈ تیار کر کے عام کریں گے اور اس کو نیٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔ بل کے تحت اداروں کا کام، ذمہ داریاں، اختیارات اور سروسز کے حوالے سے معلومات تک عوام کو رسائی دی جائے گی۔ اداروں کے افسران کی ڈائریکٹری، نوٹیفکیشن، رولز اینڈ ریگولیشنز کے بارے میں بھی عوام کو آگاہی حاصل ہوگی۔ عوامی اداروں کے بجٹ تفصیلات، اخراجات، آمدنی، فنڈز کے استعمال بارے بھی عوام کو آگاہی حاصل کرنے کا حق مل جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply