واشنگٹن ۔24جنوری (اے پی پی):امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن نے کہا ہے کہ عالمی استحکام کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات ضروری ہیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے "ایکس" پر ایک پوسٹ میں امریکی اور سعودی تعلقات کو عالمی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی غیر ملکی رہنما کو جو پہلی گفتگو کی وہ سعودی …
عالمی استحکام کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات ضروری ہیں، رکن کانگریس جو ولسن

مزید خبریں
واشنگٹن ۔24جنوری (اے پی پی):امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن نے کہا ہے کہ عالمی استحکام کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات ضروری ہیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے "ایکس” پر ایک پوسٹ میں امریکی اور سعودی تعلقات کو عالمی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی غیر ملکی رہنما کو جو پہلی گفتگو کی وہ سعودی عرب کے رہنما کے ساتھ تھی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ 80 سال کے ایک ضروری ساتھی اور دوست کے لیے مضبوط پیغام ہے،گزشتہ گھنٹوں میں دونوں ملکوں کے رابطوں کا اس وقت مشاہدہ کیا گیا جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا۔
اس فون کال کے دوران سعودی ولی عہد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے صدر کا حلف اٹھانے اور امریکا کی صدارت سنبھالنے پر ٹرمپ کو مبارک باد پیش اور دوست امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام لانے کے لیے سعودی امریکی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے لیے سعودی ولی عہد نے اپنے ملک کی سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اضافی مواقع دستیاب ہوں گے تو آئندہ چار سالوں میں 600 بلین ڈالر کی مجوزہ رقم کے ساتھ امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائے جائیں گے۔امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے چند گھنٹے بعد امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا







