چنیوٹ۔ 24 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع چنیوٹ کی زرعی گریجوایٹس کو زراعت کے دوسرے شُعبہ جات کے متعلق معلومات دینے کے لیے ورکشاپ کااہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈ پٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد کے زیر اہتمام زراعت سے ملحقہ دوسرے شعبوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ٹریننگ سیشن کا انقعاد کیا گیا۔ کراپ رپورٹنگ چنیوٹ کے ترجمان نے فصلوں کا ڈیٹا …

چنیوٹ۔ 24 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع چنیوٹ کی زرعی گریجوایٹس کو زراعت کے دوسرے شُعبہ جات کے متعلق معلومات دینے کے لیے ورکشاپ کااہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈ پٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد کے زیر اہتمام زراعت سے ملحقہ دوسرے شعبوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ٹریننگ سیشن کا انقعاد کیا گیا۔ کراپ رپورٹنگ چنیوٹ کے ترجمان نے فصلوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور شماریا ت کے اصولوں کے تحت پرکھ کر پیداوار میں کمی یا زیادتی کا تعین کرنے کے بارے میں بتایا۔

سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب چنیوٹ کے سربراہ نے پانی و مٹی کے نمونہ جات اور ان کی جانچ پڑتال کے طریقوں کے متعلق آگاہی دی۔آن فارم واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کھا لہ جات، ڈرپ، سپر نکلرایریگیشن سسٹم کے متعلق معلومات دیں۔ پلانٹ پرو ٹیکشن ڈپارٹمنٹ چنیوٹ کے ترجمان نے زیر کاشت فصلوں کے کیڑوں، نقصان اور ان کے انسداد کے بارے میں بتایا۔ آخر میں ایگرکلچر آفیسر (ٹیکنیکل) فضل الیہ نے بتایا کہ یہ تمام شُعبہ جات مل کر کس طرح زراعت کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔