سعودی عرب 2026 کے موسم بہار میں ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرے گا، فیصل الابراہیم

ریاض۔25جنوری (اے پی پی):سعودی عرب ریاض میں 2026 کے موسم بہار میں اعلی سطح کے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم اور ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے ڈیووس میں اجلاس کے آخری دن کی ہے۔ 'ریاض میں ہونے والا ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس عالمی رہنماوں، ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف شعبں …

ریاض۔25جنوری (اے پی پی):سعودی عرب ریاض میں 2026 کے موسم بہار میں اعلی سطح کے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم اور ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے ڈیووس میں اجلاس کے آخری دن کی ہے۔

‘ریاض میں ہونے والا ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس عالمی رہنماوں، ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف شعبں سے تعلق رکھنے والے فیصلہ سازوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں سرکاری اور نجی شعبے، تعلیمی، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے جمع ہو سکیں۔

سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا کہ سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے باقاعدہ اجلاس کی میزبانی کرنا سعودی عرب کے مکالمے، تعاون اور جدت طرازی کے عالمی پلیٹ فورم بننے کا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم 2026 کے موسم بہار میں ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں عالمی برادی کے خیرمقدم کے منتظر ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم 2026 کا نعقاد ہوگا۔