واشنگٹن ۔25جنوری (اے پی پی):امریکا میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری اے ایف پی کے مطابق نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم …
امریکا میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔25جنوری (اے پی پی):امریکا میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری اے ایف پی کے مطابق نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔
کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈونلڈٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیرقانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ اور سینکڑوں کو فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈی پورٹ کا آپریشن جاری ہے۔ جو وعدے کیے گئے وہ نبھائے جا رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا اور انہوں نے اپنی دوسری میعاد کا آغاز ایگزیکٹو اقدامات کے ساتھ کیا جس کا مقصد ریاست ہائے متحدہ میں غیرقانونی داخلے کو روکنا ہے۔







