متحدہ عرب امارات ، ایمریٹس یکم فروری سے لبنان اور عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

دبئی ۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اسرائیل تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد یکم فروری سے لبنان اور عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ایمریٹس یکم فروری سے عراقی دارالحکومت …

دبئی ۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اسرائیل تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد یکم فروری سے لبنان اور عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ایمریٹس یکم فروری سے عراقی دارالحکومت بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرے گی۔

امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔