دوسرا ٹیسٹ میچ،پاکستانی سپنر نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک

ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے جسٹن گریو ، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں …

ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے جسٹن گریو ، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک بھی ہے،نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر اور مجموعی طور پر پانچویں پاکستانی باولر بن گئے ہیں

،نعمان علی نے یہ کارنامہ اپنے کیرئیر کے 19 ویں میچ میں سر انجام دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ کرنے والوں کی فہرست میں فاسٹ باولرزوسیم اکرم،محمد سمیع،عبدالرزاق اور نسیم شاہ کے نام شامل ہیں۔