لبنان میں اماراتی سفارت خانے نے سرکاری طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا

بیروت ۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات اور لبنان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے سلسلے میں بیروت میں اماراتی سفارت خانے نے سرکاری طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کے سکریٹری عمر الشامسی نے باور کرایا ہے کہ سفارت خانے کا دوبارہ کھولا جانا دونوں ملکون کے درمیان تعاون آگے بڑھانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔ یہ لبنان …

بیروت ۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات اور لبنان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے سلسلے میں بیروت میں اماراتی سفارت خانے نے سرکاری طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کے سکریٹری عمر الشامسی نے باور کرایا ہے کہ سفارت خانے کا دوبارہ کھولا جانا دونوں ملکون کے درمیان تعاون آگے بڑھانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔

یہ لبنان کے استحکام اور ترقی کو سہارا دینے کے حوالے سے امارات کی پاسداری کا عکاس ہے۔الشامسی کے مطابق سفارت خانے کا دوبارہ کھولا جانا امارات اور لبنان کے بیچ مضبوط برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع کو فروغ دے گا۔

گذشتہ دنوں کے دوران میں لبنان کے حوالے سے خلیجی ممالک کی نمایاں حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنان کا دورہ کیا اور اس کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اسی طرح کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا اور خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جاسم البدیوی نے بھی لبنان کا دورہ کیا۔