روس نے 757 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں

ماسکو۔25جنوری (اے پی پی):روس نے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے سینکڑوں یوکرینی فوجیوں کی لاشیں کیف حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو نے یوکرین میں جنگی قیدیوں کے علاج کے لیے قائم کردہ کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین سالہ جنگ کے دوران ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ماسکو نے اتنی بڑی تعداد میں …

ماسکو۔25جنوری (اے پی پی):روس نے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے سینکڑوں یوکرینی فوجیوں کی لاشیں کیف حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو نے یوکرین میں جنگی قیدیوں کے علاج کے لیے قائم کردہ کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین سالہ جنگ کے دوران ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ماسکو نے اتنی بڑی تعداد میں یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کی ہیں۔

یہ تعداد اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ اس جنگ کی کتنی بھاری قیمت ادا کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2022 سے اب تک 43 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک جبکہ 3لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں ۔