آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ ویمن نے ملائشیا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا دیا

کوالالمپور۔25جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ ویمن نے ملائشیا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا دیا ۔ نیوزی لینڈ انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ہیناں فرانسس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ ریتو سنگھ نے شاندار باؤلنگ کی اور 5 …

کوالالمپور۔25جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ ویمن نے ملائشیا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا دیا ۔ نیوزی لینڈ انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

ہیناں فرانسس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ ریتو سنگھ نے شاندار باؤلنگ کی اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ملائشیا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 79 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ڈشا دھینگارا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی ۔

رشیکا جیسوال اور کیٹ ارون نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملائشیا کی ریتو سنگھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔