بریڈ فورڈ ۔26جنوری (اے پی پی):جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاؤس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر جوڈتھ کمنزسے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ …
بریڈ فورڈ:راجہ نجابت کی ہائو س آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہی دی

مزید خبریں
بریڈ فورڈ ۔26جنوری (اے پی پی):جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاؤس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر جوڈتھ کمنزسے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری لابنگ مہم بہت کامیابی سے جاری ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مانچسٹر کی سابق لارڈ میئر اور کشمیر پر انٹرنیشنل لابی کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں ہم برطانوی پارلیمنٹ میں نئے دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں اور انہیں تنازعہ کشمیر کے تاریخی پہلوئوں اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں۔جوڈتھ کمنز نے سیاسی اور کمیونٹی سپورٹ کو متحرک کرنے میں جے کے ایس ڈی ایم آئی کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور راجہ نجابت حسین کو جمہوریت،
قانون کی حکمرانی اور حق خودارادیت کے لیے اپنے پختہ عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے لیبر پارٹی کے سیاست دانوں کے ساتھ جے کے ایس ڈی ایم کی مسلسل مصروفیت کی تعریف کی اور پارلیمنٹ میں ان کی مسلسل کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔







