اقوام متحدہ ۔26جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ چینی میڈ یا کے مطابق اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد جشن بہار منانے کے لئے اکٹھے …
اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کا جشن

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔26جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ چینی میڈ یا کے مطابق اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد جشن بہار منانے کے لئے اکٹھے ہوئے۔
مہمانوں نے چین کے روایتی ثقافتی رسم و رواج کا بھی مشاہدہ کیا ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ میں متعدد ممالک کے مستقل نمائندوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد دی۔







