اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر47فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت پر54ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 37ملین ڈالر کے مقابلے میں 47فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر2024میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت کا حجم 8ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2023 کے مقابلے میں 77فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر2023میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت کا حجم 5ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبرکے مقابلے میں دسمبرمیں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت میں ماہانہ بنیادوں پر51فیصد کی نمو ہوئی۔
نومبر میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدا ت کا حجم 6ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں بڑھ کر8 ملین ڈالر ہوگیا۔واضح ر ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 4.170ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.604ارب ڈالر کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے۔