اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور(سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کی منظوری دی ہے جس پر عمل درآمد ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی حکومت کے اتحاد ی ہیں، بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا …
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور(سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کی منظوری دی ہے جس پر عمل درآمد ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی حکومت کے اتحاد ی ہیں، بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اکثریت کی رائے کو دیکھنا ہے، ہم نے وہ کرنا ہے جو فاٹا کی عوام کے مفاد میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اب ان پر عمل درآمد کرانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی حکومتی اتحادی ہیں، دونوں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے مشاورت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے گی اور نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ، معاشی مسائل اور زراعت جیسے شعبوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے حوالے تمام معاملات احسن انداز میں حل ہوچکے ہیں اب اس حوالے سے باتیں کرنا درست نہیں۔








