سعودی عرب ، توکلنا پلیٹ فارم پر سعودی ایونٹس نامی سہولت کا اضافہ،صارفین کو تقریبات کے مقامات ، ٹکٹس، بکنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے مرکز برائے تقریبات نے کہا ہے کہ توکلنا پلیٹ فارم پر ’’سعودی ایونٹس‘‘ کے عنوان سے نئی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مملکت کی قومی تقریبات کے بارے میں فوری اور مکمل معلومات کی فراہمی آسان بناتے ہوئے توکلنا پلیٹ فارم پرسعودی ایونٹس کے انڈیکس کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے …

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے مرکز برائے تقریبات نے کہا ہے کہ توکلنا پلیٹ فارم پر ’’سعودی ایونٹس‘‘ کے عنوان سے نئی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مملکت کی قومی تقریبات کے بارے میں فوری اور مکمل معلومات کی فراہمی آسان بناتے ہوئے توکلنا پلیٹ فارم پرسعودی ایونٹس کے انڈیکس کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے ذریعے تقریبات کے دن اور مقام کے بارے میں جملہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مرکز برائے تقریبات نے بتایا کہ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹلیجنس ’’سدایا‘‘اور قومی مرکز کے اشتراک سے نئی سہولت جاری کی گئی ہے جس کےذریعے صارفین کو تقریبات کے مقامات ، ٹکٹ کی خریداری ، بکنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔