تہران ۔29جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امر یکا کو جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیےپہلے ہمارا اعتماد بحال کرنا ہوگا، جوہری پروگرام پر حملہ ہوا تو اسی طرح کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں سے آج کی صورتحال مختلف ہے، دوسرے فریق کی طرف سے بہت ساری چیزیں کرنے کی …
امر یکا کو جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے اعتماد بحال کرنا ہوگا، حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔29جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امر یکا کو جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیےپہلے ہمارا اعتماد بحال کرنا ہوگا، جوہری پروگرام پر حملہ ہوا تو اسی طرح کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں سے آج کی صورتحال مختلف ہے، دوسرے فریق کی طرف سے بہت ساری چیزیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان پر اعتماد کر سکیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے اچھے الفاظ کے علاوہ کچھ نہیں سنا لیکن ظاہر ہے یہ بات کافی نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوہری پروگرام پر حملہ ہوا تو ہم اسی طرح کا فیصلہ کن جواب دیں گے جس سے علاقے میں بہت تباہی ہوگی۔واضح رہے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں ، امید ہے کہ اس معاملے میں معاہدہ ہو جائے گا۔








