استقبال رمضان، مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لئے3 ہزار وہیل چیئر فراہم،ایک ہزار نئے قالین بھی بچھائے دیئے گئے

مدینہ منورہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) مسجد نبوی میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لیے تین ہزار وہیل چیئر فراہم کی ہیں جبکہ ماہ صیام کے دوران زائرین اور عبادت گذاروں کی آسانی کے پیش نظر مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص مقامات پر ایک ہزار نئے قالین بھی بچھائے …

مدینہ منورہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) مسجد نبوی میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کے لیے تین ہزار وہیل چیئر فراہم کی ہیں جبکہ ماہ صیام کے دوران زائرین اور عبادت گذاروں کی آسانی کے پیش نظر مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص مقامات پر ایک ہزار نئے قالین بھی بچھائے دیئے گئے ہیں۔ مسجد نبوی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر برائے انتظامی امور سعود بن مساعد الصاعدی نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی میں روزانہ اجرت پر 450 سے 500 تک وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں تاہم جمعہ، تعطیل کے ایام اور ماہ صیام کے دوران روزانہ 950 وہیل چیئر فراہم کی جائیں گی۔الصاعدی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں عبادت کے لیے آنے والے معذور اور معمر افراد کی نقل وحرکت کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply