اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر31فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.492ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.131ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔دسمبر2024میں برقی مشینری اورآلات …
برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر31فیصدکااضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر31فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.492ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.131ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔دسمبر2024میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم292ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2023کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے،دسمبر2023میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر224ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،
نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر96فیصدکی نموہوئی،نومبرمیں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر149ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجودسمبرمیں بڑھ کر292ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر4.170ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہواہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.604ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔









