سرینگر۔ 18 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرمےں مےرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حرےت فورم کے زیر اہتما م سرےنگر مےںپارٹی کے صدردفتر پرہفتہ شہادت کے سلسلے میں ایک سمینار بعنوان ”تنازعہ کشمیر کا حل ۔امن کا نقیب استحکام کا ضامن ‘ ‘ منعقد ہوا۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظربندی کی وجہ سے سے سمینار شرکت نہیں کر سکے جس کی صدارت سینئر …
میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو زبردست خراج عقیدت

مزید خبریں
سرینگر۔ 18 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرمےں مےرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حرےت فورم کے زیر اہتما م سرےنگر مےںپارٹی کے صدردفتر پرہفتہ شہادت کے سلسلے میں ایک سمینار بعنوان ”تنازعہ کشمیر کا حل ۔امن کا نقیب استحکام کا ضامن ‘ ‘ منعقد ہوا۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظربندی کی وجہ سے سے سمینار شرکت نہیں کر سکے جس کی صدارت سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کی ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ،مولانا مسرور عباس انصاری ، معراج الدین کلوال ،محمد شفیع خان ، میرغلام حسن ، غلام نبی نجار، اسلامک یونیورسٹی کے انعام الحق اور نوجوان آزادی پسند رہنما محمد توصیف نے سیمینار سے خطاب کیا ۔








