امریکا پنسلوینیا میں طیارہ گر کر تباہ، متعدد گھر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے

پنسلوینیا ۔1فروری (اے پی پی):امریکا ریاست پنسلوینیا میں ایک طیارہ پروازکے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعددگھر آگ کی زد میں آ گئے ۔ العربیہ نیوز کے مطابق پنسلویننا کے گورنر جوش شاپیرو نے میڈیا ست گفتگو میں بتایا کہ پنسلویننا ایئرپورٹ سے طیارےنے شام چھ بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تاہم صرف 30 سیکنڈ بعد جونہی یہ 1600 فٹ بلندی پر …

پنسلوینیا ۔1فروری (اے پی پی):امریکا ریاست پنسلوینیا میں ایک طیارہ پروازکے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعددگھر آگ کی زد میں آ گئے ۔

العربیہ نیوز کے مطابق پنسلویننا کے گورنر جوش شاپیرو نے میڈیا ست گفتگو میں بتایا کہ پنسلویننا ایئرپورٹ سے طیارےنے شام چھ بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تاہم صرف 30 سیکنڈ بعد جونہی یہ 1600 فٹ بلندی پر پہنچا تو یہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

طیارہ مصروف ترین روزویلٹ مال کے قریب گرا کر تباہ ہو گیا اور وہاں کئی گھروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔طیارے میں 2 افراد سوار تھے۔