سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی طرف سے اپنا سالانہ اجلاس جموں میں منعقد کرانے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو فرقہ پرستوں کا اصل نشانہ جموں خطے کے مسلمان ہیں اور ان کی طرف سے یہاں سالانہ اجلاس …
راشٹریہ سوائم سنگھ کااجلاس جموں میں منعقد کرانے کا اقدام باعث تشویش ہے، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی طرف سے اپنا سالانہ اجلاس جموں میں منعقد کرانے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو فرقہ پرستوں کا اصل نشانہ جموں خطے کے مسلمان ہیں اور ان کی طرف سے یہاں سالانہ اجلاس منعقد کرانے کے پیچھے بھی ان کے خطرناک عزائم کارفرما نظر آتے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہی1947 میں جموں خطے میں 5لاکھ کے لگ بھگ مسلمانوں کا خون بہانے کے علاوہ 15لاکھ کو یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا تھا۔








