سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںنے ایک شہری کے قتل کے خلاف پلوامہ کے علاقے گاڈورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاپتہ شہری محمد یوسف لون کی لاش پلوامہ کے علاقے نیوا میں ایک ویران مقام سے ملی تھی ۔ علاقے کے رہائشیوںنے شہری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے صحافیوں کو …
پلوامہ میں شہری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںنے ایک شہری کے قتل کے خلاف پلوامہ کے علاقے گاڈورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاپتہ شہری محمد یوسف لون کی لاش پلوامہ کے علاقے نیوا میں ایک ویران مقام سے ملی تھی ۔ علاقے کے رہائشیوںنے شہری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے صحافیوں کو بتایا کہ یوسف لون کو گولیاں مارکر قتل کیاگیا ۔اس کے جسم پردو گولیاںلگنے کے زخم موجود تھے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ یوسف کو بھارتی فوجی ایجنٹون نے قتل کیا ہے ۔








