واشنگٹن ۔4فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج ( منگل کو)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی بات کریں گے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایک …
وزیر اعظم نیتن یاہو سے مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے بارے بات ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔4فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج ( منگل کو)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی بات کریں گے۔العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اس میں تبدیلی آنی چاہیے۔ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری فائر بندی مضبوطی سے قائم رہے گی۔بعد ازاں مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو ویٹکوف نے (جو ان کے برابر بیٹھے ہوئے تھے)نے کہا کہ جنگ بندی اب تک مضبوطی سے قائم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یرغمالیوں کو نکال اور جانوں کو بچا لیں گے ، صورت حال کے حوالے سے ایک پر امن تصفیے تک پہنچنے کے لیے بھی پرامید ہیں۔








