واشنگٹن۔4فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین جنگ میں مالی مدد کے عوض امریکا کو نایاب معدنیات فراہم کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین سے 300 بلین ڈالر کے قریب امریکی امداد کا بدلہ چاہتے ہیں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم …
یوکرین 300 ارب ڈالر کی امداد کے بدلے میں امریکا کو نایاب معدنیات فراہم کرے، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔4فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین جنگ میں مالی مدد کے عوض امریکا کو نایاب معدنیات فراہم کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین سے 300 بلین ڈالر کے قریب امریکی امداد کا بدلہ چاہتے ہیں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت قیمتی نایاب معدنیات موجود ہیں۔ ہم یوکرین کے ساتھ اس حوالے سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔








