اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد پر بات چیت کے لئے رواں ہفتہ کے اختتام پر قطر جائے گا

تل ابیب۔4فروری (اے پی پی):اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد پر بات چیت کے لئے رواں ہفتہ کے اختتام پر قطر جائے گا۔ تاس نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی ایلچی سٹیون وٹکوف سے ملاقات کی …

تل ابیب۔4فروری (اے پی پی):اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد پر بات چیت کے لئے رواں ہفتہ کے اختتام پر قطر جائے گا۔ تاس نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی ایلچی سٹیون وٹکوف سے ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل اس ہفتے کے آخر میں دوحہ میں ایک ورکنگ وفد بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ وفد غزہ جنگ میں بندی کے معاہدے پر مزید عمل درآمد سے متعلق تکنیکی تفصیلات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم جو اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں ، وطن واپسی پر سکیورٹی کابینہ کا اجلاس بلائیں گے جس میں غزہ کے تازہ ترین معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اسرائیلی موقف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔