ریاض ۔ 19 مئی (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے حوالے سے فکرمند نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے دورے سے پہلے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتے …
امریکا کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے پر فکر مند نہیں ہیں، سعودی عرب

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 مئی (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے حوالے سے فکرمند نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے دورے سے پہلے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اس اسکینڈل کے تناظر میں کہی، جس کے مطابق امریکی صدر نے انتہائی خفیہ معلومات کا روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تبادلہ کیا تھا۔ امریکی صدر نے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا ہے۔








