جوہری پروگرام بارے ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لیے پرعزم ہیں ، امریکا

واشنگٹن ۔5فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے معاملے پر وہ ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لئے پر عزم ہے ۔ تاس کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک مثبت …

واشنگٹن ۔5فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے معاملے پر وہ ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لئے پر عزم ہے ۔ تاس کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک مثبت معاہدہ کرنا چاہتا ہے جس کے تحت دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتری کی طر ف لے جاسکیں ، وہ اس حوالے سے پرامید ہیں کہ بہت جلد دونوں ممالک کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ امریکاایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اگر وہ ہمیں قائل کر سکتا ہے کہ ایسا نہیں کر ے گا تو دونوں ممالک کا آگے چلنا بہت آسان رہے گا۔