ممبئی ۔6فروری (اے پی پی):بھارت میں میں بِپھرے جنگلی ہاتھی کے حملے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جرمن سیاح ہلاک ہو گیا ۔ اے ایف پی مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ تامل ناڈو کے فارسٹ ریزرو میں جرمن سیاح ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ 77 برس کے جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہے …
بھارت میں میں بِپھرے جنگلی ہاتھی کے حملے میں موٹرسائیکل سوار جرمن سیاح ہلاک

مزید خبریں
ممبئی ۔6فروری (اے پی پی):بھارت میں میں بِپھرے جنگلی ہاتھی کے حملے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جرمن سیاح ہلاک ہو گیا ۔
اے ایف پی مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ تامل ناڈو کے فارسٹ ریزرو میں جرمن سیاح ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ 77 برس کے جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہے تھےکہ سڑک پر ایک بِپھرے ہاتھی نے اس پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔
امدادی ٹیم نےزخمی سیاح کو وریبی ہسپتال منتقل کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڈ گیا۔واضح رہے کہ بھارت میں ایک اندازے کے مطابق 30 ہزار ایشیائی جنگلی ہاتھی موجود ہیں جو اکثر اوقات سیاحوں اور مقامی افراد پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔








