رباط۔6فروری (اے پی پی):مراکش میں جنوری 2025 میں ریکارڈ 12 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایم اے پی ) کے مطابق، یہ اعلان وزارتِ سیاحت، دستکاری اور سماجی و یکجہتی معیشت کی جانب سے کیا گیا۔ وزارت نے کہا ہے کہ مراکش 2025 کے آغاز میں سیاحت کے شعبہ میں اپنی کامیابیوں …
مراکش ،جنوری میں ریکارڈ 12 لاکھ سیاحوں کی آمد

مزید خبریں
رباط۔6فروری (اے پی پی):مراکش میں جنوری 2025 میں ریکارڈ 12 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایم اے پی ) کے مطابق، یہ اعلان وزارتِ سیاحت، دستکاری اور سماجی و یکجہتی معیشت کی جانب سے کیا گیا۔
وزارت نے کہا ہے کہ مراکش 2025 کے آغاز میں سیاحت کے شعبہ میں اپنی کامیابیوں کو مزید بڑھا رہا ہے اور پہلی بار جنوری میں ایک ملین سے زائد سیاحوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر چکا ہے۔
12 لاکھ سیاحوں کی آمد کے ساتھ، یہ تعداد جنوری 2024 کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ رہی، جس میں 2 لاکھ 72 ہزار اضافی سیاح شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مراکش 2024 کے دوران 17.4 ملین سیاح آئے ، جو 2023 کے مقابلے میں 20 فیصد ہیں۔بیرون ملک مقیم مراکشی باشندے (ایم آر ایز ) گرمیوں کے موسم میں ریکارڈ توڑ تعداد میں ملک آئے۔مراکش کو سیاحت کے شعبے سے پچھلے سال ریکارڈ 11.1 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی ،یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے مقابلے میں محصولات میں 7.5 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔مراکش کا اگلا ہدف 2030 تک 26 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔








