ریاض ۔ 20 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر ہفتہ کو جب سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی مطابق صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ، نے ہوائی اڈہ پر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ مصافحہ کیا اور غیر …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاسعودی عرب آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا

مزید خبریں
ریاض ۔ 20 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر ہفتہ کو جب سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی مطابق صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ، نے ہوائی اڈہ پر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ مصافحہ کیا اور غیر رسمی بات چیت کی۔ وہ اعلیٰ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات کے علاوہ اتوار کو اسلامی ممالک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ امریکی صدر کے ہمراہ خاتون اول ، ان کی بیٹی ، داماد ، صدارتی مشیر، ایونکا ٹرمپ اور سینئر مشیر جیرڈ کشز بھی گئے ہیں۔ اپنے دورہ کے آخری مرحلہ میں وہ مقبوضہ بیت المقدس اور ویٹی کن بھی جائیں گے۔








