امریکا کے ساتھ الحاق کینیڈا میں معاشی استحکام لائے گا ، اسے بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔10فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی 51ویں ریاست بننے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست کے طور پر زیادہ خوشحال ہو سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں ایک بار پھر کہا کہ میرے خیال میں کینیڈا امریکا کی 51 ویں ریاست بن جانےسے بہت بہتر ہوجائے گا …

واشنگٹن۔10فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی 51ویں ریاست بننے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست کے طور پر زیادہ خوشحال ہو سکتا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں ایک بار پھر کہا کہ میرے خیال میں کینیڈا امریکا کی 51 ویں ریاست بن جانےسے بہت بہتر ہوجائے گا کیونکہ ہمیں کینیڈا کی وجیہ سے سالانہ 200 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے اور میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، یہ بہت زیادہ ہے۔

ہم بنیادی طور پر کینیڈا کو سبسڈی کے طور پر کیوں ایک سال میں 200بلین ڈالر ادا کر رہے ہیں ؟ اگر وہ امریکا کی 51 ویں ریاست ہو تو مجھے ایسا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ اس سے قبل اتوار کو ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکی صدر کا کینیڈا پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔

امریکی صدر نے بارہا تجویزپیش کی کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ 51 ویں امریکی ریاست کے طور پر امریکا میں شامل ہونے کے حق میں ہیں۔ ٹرمپ نے دلیل دی کہ اس طرح کا الحاق کینیڈا میں معاشی استحکام لائے گا اور اسے بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے گا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔

مزید خبریں