ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 دبئی میں شروع ہو گئی

دبئی۔10فروری (اے پی پی):ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 دبئی میں شروع ہو گئی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ،پیر کوشروع ہونے والی عالمی کانفرنس کا موضوع "مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل" رکھا گیا ہے۔اس عالمی اجلاس میں کئی اہم فورمز منعقد ہوں گے، جن میں عرب فِسکل فورم، عرب یوتھ لیڈرز میٹنگ، اور ینگ عرب لیڈرز فورم شامل ہیں۔یہ سمٹ اپنی 12ویں ایڈیشن میں بین الاقوامی شرکت کے نئے ریکارڈ …

دبئی۔10فروری (اے پی پی):ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 دبئی میں شروع ہو گئی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ،پیر کوشروع ہونے والی عالمی کانفرنس کا موضوع "مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل” رکھا گیا ہے۔اس عالمی اجلاس میں کئی اہم فورمز منعقد ہوں گے، جن میں عرب فِسکل فورم، عرب یوتھ لیڈرز میٹنگ، اور ینگ عرب لیڈرز فورم شامل ہیں۔یہ سمٹ اپنی 12ویں ایڈیشن میں بین الاقوامی شرکت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی، جس میں 30 سے زائد سربراہانِ مملکت، 140 حکومتی وفود، اور 80 سے زیادہ بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں شریک ہو رہی ہیں ۔

اس دوران 30 سے زائد وزارتی اجلاس اور گول میز مذاکرات ہوں گے، جن میں 400 سے زائد وزراء شرکت کریں گے۔عرب فسکل فورم کی نویں نشست میں موثر اور مساوی مالیاتی پالیسیوں کے ڈیزائن پر غور کیا جائے گا، تاکہ قرضوں کے بوجھ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔اسی طرح، عرب یوتھ لیڈرز میٹنگ اور ینگ عرب لیڈرز فورم نوجوان عرب قیادت کو فروغ دینے، کاروباری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پر مرکوز ہوں گے۔

مزید خبریں