بیٹے کی شادی،بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے سماجی خدمات کے اداروں کو دس ہزار کروڑ روپے کے عطیات

احمدآباد۔10فروری (اے پی پی):بھارت کے ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی نے اپنے چھوٹے بیٹے جیت کی شادی کے موقع پرسماجی خدمات کے اداروں کو 10 ہزار کروڑ روپے کے عطیات دیئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ عطیات صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مہارت کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت مختلف سماجی کام کرنے والے اداروں کو دیئےگئےہیں۔ 62 سالہ گوتم اڈانی کے عطیات …

احمدآباد۔10فروری (اے پی پی):بھارت کے ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی نے اپنے چھوٹے بیٹے جیت کی شادی کے موقع پرسماجی خدمات کے اداروں کو 10 ہزار کروڑ روپے کے عطیات دیئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ عطیات صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مہارت کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت مختلف سماجی کام کرنے والے اداروں کو دیئےگئےہیں۔

62 سالہ گوتم اڈانی کے عطیات حاصل کرنے والے دیگر اداروں میں کم لاگت میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے عالمی معیار کے ہسپتال اور میڈیکل کالج ، کم فیس لینے والے اعلیٰ درجے کے K-12 سکولوں اور یقینی روزگار کے ساتھ اعلی درجے کی عالمی مہارت کے ماہرین تعلیم کے نیٹ ورک شامل ہیں۔ گوتم اڈانی کے 28 سالہ بیٹے جیت کی دیوا شاہ سے شادی احمد آباد کے شانتیگرام میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی جس میں کسی معروف شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا اور صرف خاندان اور دوستوں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے اس تقریب میں شرکت کی۔شادی کی رسومات روایتی جین اور گجراتی ثقافت کے مطابق انجام دی گئیں۔

جیت اور دیوا شاہ کی منگنی مارچ 2023 میں احمد آباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔ جیت اڈانی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے انجینئرنگ گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2019 میں اڈانی گروپ کے سی ایف او آفس سے کیا۔دیوا شاہ ہیروں کے تاجر جمین شاہ کی بیٹی ہے، جو سی دنیش اور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بھی شریک مالک ہیں۔ ان کی ہیروں کی مینوفیکچرنگ فرم کا ممبئی اور سورت میں کاروبار ہے۔

مزید خبریں