شام میں داعش کا حملہ 78 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے

دمشق ۔ 21 مئی (اے پی پی) شام کے صوبہ دیرالزور کے دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں اٹھتر افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے شام کے فوجی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ عراق سے ملحق شام کے سرحدی صوبے دیرالزور کے ہرابش اور الجورہ نامی علاقوں پر داعش دہشت گردوں نے مارٹر حملے کئے جن میں ان محلّوں کے …

دمشق ۔ 21 مئی (اے پی پی) شام کے صوبہ دیرالزور کے دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں اٹھتر افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے شام کے فوجی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ عراق سے ملحق شام کے سرحدی صوبے دیرالزور کے ہرابش اور الجورہ نامی علاقوں پر داعش دہشت گردوں نے مارٹر حملے کئے جن میں ان محلّوں کے پندرہ عام شہری جاں بحق اور ترسٹھ دیگر زخمی ہو گئے-شام کے اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply