پیرس ۔10فروری (اے پی پی):فرانس کے ساحل سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔اے ایف پی کے مطابق شمالی فرانس کے ایک ساحل پر دو مردوں کی لاشیں ملی ہیں، جو ممکنہ طور پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن تھے، فرانسیسی حکام کے مطابق متعددکارروائیوں میں 230 افراد کو فریگیڈ چینل کے پانیوں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔پاس-دی-کالے کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پہلی لاش خاکی بیرک کے ریتلے ساحل پر ملی، جبکہ دوسری لاش محض دو گھنٹے بعد 300 میٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ممکنہ طور پر پانی میں پہلے سے موجود ٹیکسی بوٹ یا ایک چھوٹی کشتی تک تیر کر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔فرانسیسی حکام کے مطابق، اتوار کو 230 غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں بچا لیا گیا، جو مختلف 4کشتیوں میں مختلف اوقات کار میں چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں پھنس گئے اور ڈوبتے ڈوبتے بچے ۔فرانسیسی حکام کے مطابق گزشتہ سال فرنچ چینل سے کم از کم 76 غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے ۔