غلاف کعبہ کسویٰ پہلی بار مکہ مکرمہ کے باہر نمائش کے لئے آویزاں

جدہ ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار، کعبہ کے مقدس غلاف’کسویٰ‘ کو مکہ مکرمہ کے باہر نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق کسویٰ جس کا دنیا بھر کے مسلمان کانہ کعبہ میں نماز میں سامنا کرتے ہیں، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر منعقدہ اسلامک آرٹس بینالے میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔یہ انٹرایکٹو ڈسپلے ہاتھ سے …

جدہ ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار، کعبہ کے مقدس غلاف’کسویٰ‘ کو مکہ مکرمہ کے باہر نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق کسویٰ جس کا دنیا بھر کے مسلمان کانہ کعبہ میں نماز میں سامنا کرتے ہیں، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر منعقدہ اسلامک آرٹس بینالے میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔یہ انٹرایکٹو ڈسپلے ہاتھ سے بُننے سے لے کر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی تک، ا س کی تخلیق میں شامل تفصیلی فن کاری کی بصیرت فراہم کرتا ہے۔

سعودی عرب کے اسلامک آرٹس بینالے 2025 جو کہ 25 جنوری سے جدہ میں شروع ہے ،میں خانہ کعبہ کےمکمل کسویٰ کو مکہ مکرمہ کے باہر پہلی عوامی نمائش کے لئے پیش کیا گیاہے،بینالے 25 مئی تک جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ویسٹرن حج ٹرمینل پر منعقد کیا جا رہا ہے میں کسویٰ کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس نمائش کا مقصد اسلامی فنون کے بھرپور ورثے اور کسویٰ سازی کی صدیوں پرانی روایت کو اجاگر کرنا ہے۔جدہ ہوائی اڈے کے حج ٹرمینل پر منعقد ہونے والی یہ نمائش زائرین کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زینت بننے سے پہلے بہترین ریشم کے انتخاب سے لے کر تیاری کے آخری مراحل تک کسوی کو تیار کرنے کے پیچیدہ عمل سے آگاہی دے گی۔کسوی کی تیاری مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ہوتی ہے، جہاں 200 سے زیادہ کاریگر اور انتظامی عملہ اس کی تیاری پر کام کرتا ہے۔

اس کمپلیکس میں رنگنے، بُنائی، پرنٹنگ اور کڑھائی کے خصوصی شعبے ہیں، جو دنیا کی سب سے اونچی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین سے لیس ہیں۔کسوی کے لیے تقریباً 1,000 کلو گرام سیاہ رنگ کا ریشم استعمال کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ 120 کلو گرام سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ہر سال، اسلامی قمری ہجری سال کے پہلے دن، اسلام کے مقدس ترین مقام، مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں ایک شاندار تقریب میں کسوی کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں