امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب

ریاض ۔ 21 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلم دنیا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئے اور مرکزی کردار ادا کرے، انتہا پسندی کے خلاف جنگ کا مقصد کسی مذہب کو ہدف بنانا نہیں‘ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ وہ صرف ظلم و بربریت کا پرچار کرتے ہیں ، مسلمان رہنما دہشت گردوں کو اپنے درمیان سے نکال باہر کریں‘ …

ریاض ۔ 21 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلم دنیا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئے اور مرکزی کردار ادا کرے، انتہا پسندی کے خلاف جنگ کا مقصد کسی مذہب کو ہدف بنانا نہیں‘ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ وہ صرف ظلم و بربریت کا پرچار کرتے ہیں ، مسلمان رہنما دہشت گردوں کو اپنے درمیان سے نکال باہر کریں‘ امریکہ دنیا میں امن چاہتا ہے جنگ نہیں۔ وہ اتوار کو انتہاپسندی کی خاتمے کیلئے پہلی امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی سرمایہ کاری شہریوں کو تحفظ دے گی‘ امن اور خوشحالی ہمارا وژن ہے‘ چاہتے ہیں کہ آئندہ نسلیں نفرت سے آزاد ماحول میں پروان چڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ وہ صرف ظلم و بربریت کا پرچار کرتے ہیں۔

Leave a Reply